ٹرانس جینڈر رائٹس ایکٹ اسلامی شریعت کے خلاف ہے, سراج الحق

Sep 24, 2022 | 11:46:AM

(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر رائٹس ایکٹ اسلامی شریعت کے خلاف ہے۔

سراج الحق نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے ہمیشہ خواجہ سراؤں کے حقوق کی حمایت کی ہے، ہم ان کے حقوق کے خلاف نہیں ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 کی وبا کے دنوں میں جماعت اسلامی نے ان کا ساتھ دیا، ان کے گھر جا کر امدادی سامان پہنچایا، اور سیلاب کے دوران بھی ان کی دیکھ بھال کی۔

جماعت اسلامی کے  سربراہ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے حال ہی میں منظور شدہ ٹرانس جینڈر  ایکٹ اسلامی شریعت کے خلاف ہے۔اس قانون کے مطابق مرد اور خواتین بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی جنس تبدیل کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ’’ایسے قوانین کے پیچھے عموماً مغربی ایجنڈا ہوتا ہے، یہ ہمارے خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی سازش ہے، جنس کی تبدیلی کا اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔‘‘

واضح رہے کہ اس قانون کے تحت اب تک 29 ہزار مرد و خواتین اپنی صنفی شناخت تبدیل کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں