جاپان کا کورونا وائرس کے بعد بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جاپان نے ڈھائی برس بعد سیاحوں کے لیے کورونا وائرس کے باعث عائد کی گئی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارےکےمطابق نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم فومیوکشیدا نے کہا کہ کرونا کے باعث سیاحوں کو جاپان آنے میں مشکلات کا سامنا تھا تاہم 11 اکتوبر سے جاپان نے سرحدوں پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Japan announced Thursday that it will lift tough COVID-19 restrictions on foreign tourists in October, reopening the borders after two and a half years.https://t.co/WfRQdtPELu
— GMA News (@gmanews) September 23, 2022
ان کا کہنا تھا کہ جاپان نے پابندیوں کو نرم کرتے ہوئے ویزا فری سفری سہولیات دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ جاپان نے مارچ 2020ء میں فری ویزا پروگرام معطل کردیا تھا۔ فری ویزا پروگرام کے تحت جاپان میں 2019ء میں 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد غیرملکی سیاح آئے تھے۔
جاپان نے جون 2022ء سے ٹور گائیڈز کی رہنمائی میں گروپس کی صورت میں غیرملکی سیاحوں کو آنے کی اجازت دی ہوئی تھی ۔