حکومت کا سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Sep 24, 2022 | 12:28:PM

(ویب ڈیسک)  فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے  پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف ملک بھر میں  کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ہدایات اون موشن انویسٹی گیشن کے تحت جاری کی گئیں جب  متعدد نان کسٹم پیڈ (این سی پی) گاڑیوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئیں جو ملاکنڈ ڈویژن اور خیبر پختونخواء  کےعلاقوں میں استعمال ہو رہی ہیں۔

ایف ٹی او نے سیکرٹری ریونیو ڈویژن، ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اور چیف کلکٹر کسٹمز کے پی سے بھی رپورٹس طلب کیں۔

رپورٹس کے مطابق صرف  مالاکنڈ اور  خیبر پختونخواء کے مختلف علاقوں میں  2 سے 3 لاکھ نان کسٹم پیڈ  گاڑیاں موجود ہیں۔

مزیدخبریں