(ویب ڈیسک) رواں ماہ انتقال کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر منظر عام پر آ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر پر سیاہ پتھرکے صلیب پر ملکہ اور ان کے شوہر فلپ کا نام کندہ ہے تاہم سرکاری سطح پر تاحال ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 96 سال کی عمر میں انتقال کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین لندن میں سرکاری طور پر آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیؔں : فواد خان کو عامر خان کے نقشِ قدم پر چلنا مہنگا کیوں پڑا ؟
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ پتھر کے صلیب پر سنہری حرف میں ملکہ الزبتھ دوم کے نام کے ساتھ ان کے والد کا نام بادشاہ جارج ششم اور والدہ ملکہ الزبتھ کے نام ، تاریخ پیدائش اور وفات کے ساتھ کندہ ہیں۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ 1926ء میں پیدا ہوئیں اور رواں ماہ 8 ستمبر کو انتقال کر گئی تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ مقرر کیا گیا ہے۔