(24 نیوز) پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کو شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں ایک نئی ایئربس 320 پی آئی اے کے بیڑے میں شامل کی گئی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق رواں سال پی آئی اے نے 4 عدد A320 طیارے حاصل کیے جس سلسلے کا تیسرا طیارہ شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گیا۔
اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بہتر کیبن کا حامل جدید ساختہ طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوکر مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے کا چوتھا اور آخری طیارہ آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گا جس سے پی آئی اے کے بیڑے میں A320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت کا سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ