عمران خان مسلح جھتے لے کر آئے تو اسے روکیں گے: رانا ثںااللہ کی وارننگ

Sep 24, 2022 | 14:59:PM

 (ویب ڈیسک) راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان مسلح جھتے لے کر آئے تو اسے روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر بلیغ الرحمان اور پنجاب حکومت آمنے سامنے،4 مسودہ قانون پر اعتراضات

 وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی عمران خان کے دور میں شروع ہوئی، موجودہ حالات میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانیے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، انہوں نے آئی ایم ایف سےغلط معاہدہ کیا، عمران خان نے جاتے جاتے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، مہنگائی اور مشکل فیصلوں سے ہمارا ووٹر بھی ناراض ہوا، عمران خان نے ایسا کون سا کام کیا ہے جس سے اس کی شہرت میں اضافہ ہوا ؟ سیلاب نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کامیاب دورے کیے، موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کا کردار انتہائی غیر ذمہ دارانہ رہا، شوکت ترین نے انتہائی شرمناک حرکت کی، عمران خان نے بھی اس شرمناک حرکت کی مذمت نہیں کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 25 مئی کو تیاری نہیں تھی تو اسلام آباد کیا کرنے آئے تھے، 25 مئی سے قبل گلی گلی جاکرکیا کر رہے تھے، عمران خان کو 25 مئی کی ناکامی کو تسلیم کرنا چاہیئے، آج بھی عمران خان نے تیاری چیک کرنی ہے، عمران خان کا رویہ ہے میری حکومت نہیں تو ملک کے 3 ٹکڑے ہو جائیں، عمران خان نے تسلیم کیا کہ وہ 25 مئی کو مسلح جھتے لے کر آئے تھے۔

مزیدخبریں