کے الیکٹرک سوئی سدرن گیس کی 177 ارب کی مقروض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی کو مجموعی طور پر 177 ارب روپے ادا کرنے ہیں ۔
سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ ے الیکٹرک پر اربوں روپے واجب الادا ہیں۔ قدرتی گیس کے بلوں کی مد میں 153 ارب جبکہ ار ایل این جی پر 24.54 ارب کا نادہندہ ہے۔تاہم 22 ستمبر کو صرف 53 کروڑ کی ادائیگی کی گئی ہے۔ایس ایس جی سی نے مزید کہا کہ ادائیگیوں میں ڈیفالٹ کے باوجود کے ایکٹرک کو گیس فراہم کی گئی۔
ترجمان سوئی سدرن گیس ک کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کے ساتھ موجودہ گیس سیلز ایگریمنٹ صرف 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے لیے ہے۔ 1978ء کے معاہدے کے تحت ادارہ کےالیکٹرک کو اس سے زیادہ گیس فراہم کرنے کا پابند نہیں.
یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر کی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق وضاحت سامنے آگئی
کےالیکٹرک نے واجب الادا خطیر رقم پر اپنی نادہندگی کو چھپانے کے لیے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔کےالیکٹرک نے سوئی سدرن کے جواب پر عدالت میں اپنا جواب جمع کرایا اور عدالت نے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔