وزیراعظم شہباز شریف کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات

Sep 24, 2022 | 17:31:PM

(ویب ڈیسک)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

شہباز شریف اور ملالہ یوسف زئی کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہوئی، وزیراعظم نے لڑکیوں کی تعلیم اور سماجی مسائل پر ملالہ کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے وزارت تعلیم کے ساتھ ملالہ فنڈ کی شراکت کو سراہتے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم سےاس ملاقات میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں