(24 نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑی کمی ہو گئی۔
صرافہ بازار ڈیلرز کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 3750 روپے سستا ہوگیا،ایک تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 50 ہزار 100 روپے تک گرگئی،10 گرام سونا 3216 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 28 ہزار 686 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ بازار ڈیلرز کا کہناہے کہ قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے ،مہنگائی نے کاروبار پر شدید منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کمی سے 1642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کردی