عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ 8 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئے،کساد بازاری کے خدشات اور امریکی شرح سود میں اضافہ گراوٹ کا باعث بنا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3 اعشاریہ 84 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر 86 اعشاریہ 62 ڈالر ہو گئی جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 4 اعشاریہ 06 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر 79 اعشاریہ 43 ڈالر ہو گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی