تنازعات کے حل کیلئے متبادل نظام کا قیام ضروری ہے،چیف جسٹس پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہاہے کہ تنازعات کے حل کیلئے متبادل نظام کا قیام ضروری ہے، تنازعات کے حل کے متبادل نظام کے مکمل نفاذ میں 5 سے 15 سال کا وقت لگے گا۔
اسلام آباد میں نویں جوڈیشل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ کانفرنس عدلیہ کو مستقبل کا فریم ورک دینے میں کامیاب رہی،کانفرنس کے پانچ تھیمز میں سے کچھ آئیڈیاز سامنے آئے ہیں، ان کا کہناتھا کہ تنازعات کے حل کیلئے متبادل نظام کا قیام ضروری ہے، تنازعات کے حل کے متبادل نظام کے مکمل نفاذ میں 5 سے 15 سال کا وقت لگے گا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالت نے وڈیو لنک کے ذریعے ٹیکنالوجی کی جانب قدم بڑھائے پر آج معلوم ہوا دنیا بہت آگے ہے، ہم نے پچھلے سات ماہ میں 33 سو سے زائد مقدمات کی سماعت ویڈیو لنک سے کی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیشنل جوڈیشل کمیٹی نے قومی تنازعات کمیٹی کا قیام کیا ہے جس سے تنازعات کے حل کا ڈیش بورڈ عمل میں آئے گا۔
جوڈیشل کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ پولیس اور پراسیکیوشن کو فراہمی انصاف کیلئے مزید تربیت کی ضرورت ہے،آبادی میں اضافہ، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر مسائل کا حل ضروری ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے اسلام کی روح سے مسائل کے حل کی طرف توجہ مبذول کرائی، جسٹس قاضی فائز عیسی نے ٹھیک کہا کہ ہمیں بھولی ہوئی روایات کو یاد کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف آتے ہی پکڑا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی