(24 نیوز) ”کنا یاری“ گانے سے شہرت پانے والے فوک سنگر وہاب بگٹی کا مثبت اقدام، حکومت بلوچستان کی جانب سے ملنے والی امدادی رقم فنکاروں اور سیلاب زدگان میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں سیلاب کے باعث وہاب بگٹی کا گھر بہہ گیا تھا، وہاب بگٹی کاکہناہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے مجھے2 لاکھ روپے کی رقم امداد دی گئی تھی،امدادی رقم کو اپنے علاقے کے فنکار اور سیلاب زدگان میں تقسیم کرونگا۔
وہاب بگٹی کامزیدکہناہے کہ بلوچستان کی سرزمین صلاحیتوں سے بھرپور ہے،کوشش ہو گی کہ جو فن کار کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں انکی مدد کروں۔
یہ بھی پڑھیں: تنازعات کے حل کیلئے متبادل نظام کا قیام ضروری ہے،چیف جسٹس پاکستان