پاکستان سیلاب میں گِھرا، حکمران امریکا کے مہنگے ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں سیلاب آیا ہوا ہے، حکمران امریکا چلے گئے، یہ وہاں کے مہنگے ترین ہوٹلوںمیں ٹھہرے ہوئے ہیں، ایک طرف شہباز شریف بھیک مانگنے گیا ہواہے، شہباز شریف جن سے بھیک مانگ رہا ہے انہی کے سامنے شوماررہاہے۔
رحیم یار خان میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ 5 ماہ میں یہ میرا 51 واں جلسہ ہے،ملک بھر میں لوگ مہنگائی کیخلاف باہر نکل آئے ہیں،انہوں نے کہاکہ تمام پاکستانی سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں، سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی ترک بھجوائے ہیں، ان کاکہناتھا کہ3 ٹیلی تھون میں 8 گھنٹے کے دوران پاکستانیوں نے 14 ارب روپے دیئے، پاکستانیوں کو اعتماد ہو کہ پیسہ صحیح لگ رہاہے ان سے زیادہ کوئی کھلے دل کا نہیں۔
عمران خان کاکہناہے کہ پاکستان میں سیلاب آیا ہوا ہے، حکمران امریکا چلے گئے، یہ وہاں کے مہنگے ترین ہوٹلوںمیں ٹھہرے ہوئے ہیں، ایک طرف شہباز شریف بھیک مانگنے گیا ہواہے، شہباز شریف جن سے بھیک مانگ رہا ہے انہی کے سامنے شوماررہاہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ،ہماری قوم عظیم ہے، ہمارا مسئلہ اس ملک کے حکمران ہیں،شہباز شریف کو اس لئے نہیں لائے اس میں قائدانہ صلاحیتیں تھیں، شہبازشریف کو اس لئے لایا گیاکیونکہ یہ ان کے ہر حکم کی تعمیل کرے گا، انہوں نے کہاکہ شہبازشریف اور اس کے بیٹے کو ایف آئی اے کے کیس میں سزا ہونیوالی تھی، ان کے کیسز روک کر باہر سے سازش کے تحت مسلط کردیاگیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ہمیں حقیقی آزادی کیلئے نکلنا پڑے گا، کسی قوم کو آزادی کبھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی گئی ،آزادی کیلئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں، جو قوم ایسے چوروں کو سزا نہیں دیتی تباہی پر چلی جاتی ہے،انہوں نے قوم کے 1100 ارب روپے چوری کئے، ہمارا کوئی مستقبل نہیں، جو پاکستان کو پیسے دے گا وہ قوم کی آزادی خریدنےکی کوشش کرےگا،آج یہ باہر پیسے مانگ رہے ہیں، کوئی انہیں دینے کو تیار نہیں، سب جانتے ہیں ان کے پیسے ملک سے باہر پڑے ہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب نے جس طرح تباہی مچائی دنیا کو پیسے دینے چاہئے، سب جانتے ہیں حکمران30 سال سے ملک کا پیسہ چوری کررہے ہیں، یہ عوام سے ڈرے ہوئے ہیں ،انہوں نے نااہل کرنے کی پوری کوشش کی، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، مجھے ہٹانے کا 4 لوگوں نے بند کمرے میں فیصلہ کیا، وہ لوگ اب بھی سازش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ مریم اور جاوید لطیف سے پریس کانفرنس کرائی، عمران خان نے مذہب کی توہین کی، انہوں نے سوچا کوئی کارروائی ہوئی تو کہیں گے مذہبی جنونی نے مار دیا، میں آج پھر کہتا ہوں اپنی زندگی سے زیادہ پاکستان کی آزادی کی فکر ہے، میرا ایمان ہے غلامی سے موت اچھی ہے، غلام رہنے سے بہتر ہے انسان مر جائے، میرے خلاف وہ سازش کررہے ہیں جو اپنی کرپشن اور انا کے غلام ہیں ، یہ لوگ پاکستان آتے ہیں پیسہ لوٹ کر واپس چلے جاتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں، ساری قوم سے کہتا ہوں خوف کے بت توڑ دو،میں نے فیصلہ کیا ہے کسی صورت ان چوروں کو قبول نہیں کروں گا۔عمران خان نے کہاکہ سن رہے ہیں کہ اسحاق ڈار پاکستان آنیوالا ہے، اسحاق ڈار نے حدیبیہ پیپرملز کیس میں گواہی دی ہوئی ہے، شریف خاندان کا پیسہ منی لانڈرنگ سے باہر جاتا پھر ہنڈی کے ذریعے واپس آتا، ن لیگ کے دور میں اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں ملک سے بھاگ گیا، اسحاق ڈار اسلئے بھاگا اس کے بچوں کے نام پر باہر جائیدادیں پڑی ہیں، جو سمجھتا ہے اسحاق ڈار ملکی معیشت ٹھیک کرلے گا، غلطی پر ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اسحاق ڈار نے تو ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا تھا، کوئی غلطی فہمی میں نہ رہے، بھیڑبکریوں کی طرح تماشا نہیں دیکھیں گے، ان کا کہناتھا کہ جب تک جان ہے میں ان کے خلاف نکلوں گا قوم کو بھی نکالوں گا، پوری قوم سے کہتا ہوں میری کال کی تیاری کریں، ان سب سے پوچھتا ہوں جنہوں نے سازش کرکے ہماری حکومت ہٹائی، آج ساری قوم کے سامنے ذمہ دار ہیں، جو آپ نے ملک کے ساتھ کیا، ہمارے دور میں 17 سال بعد معیشت اور انڈسٹری ترقی کر رہی تھی۔
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو اقتدار میں آنے کی بہت جلدی تھی، اچکن سلوارکھی تھی،ان کاکہناتھا کہ کیا کرپشن کو روکنا صرف تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے؟سارے چور باری باری کرپشن معاف کرا رہے ہیں، کیا میں نے اکیلے نے ٹھیکالے رکھا ہے کرپشن کو ختم کراﺅں، کیا کسی اور کی ذمہ داری نہیں ہے،ان کا کہناتھا کہ طاقت اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے، اللہ نے قرآن میں واضح کہا اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو برائی کیخلاف جہاد کرو، اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے برائی کے خلاف جہاد کرو،پیسہ لوٹنے اور کرپشن معاف کرنیوالوں کیخلاف قوم جہاد کرے,قوم کو ہماری عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔
جو جتنا بڑا مجرم ہے موجودہ حکومت نے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ دیا، رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کر رکھے ہیں، رانا ثنا اللہ احتجاج اور دھرنا ہمارا جمہوری حق ہے، مجھے تو پتہ ہے رانا ثنااللہ نے کیا کرنا ہے؟ رانا ثنا اللہ کو نہیں پتہ میں نے کیا کرنا ہے، نوازشریف واپس آنے کی تیاری کررہا ہے، نوازشریف فکر نہ کرو ، قوم تمہارازبردست استقبال کرے گی، اس وقت کال دوں گا جب ایک گیند سے تینوں وکٹیں گریں گی، صاف شفاف انتخابات کے اعلان تک ہماری تحریک نہیں رکے گی۔