نوابشاہ : آصفہ بھٹو کاسیلاب متاثرین کی خیمہ بستی کا دورہ، راشن تقسیم کیا

Sep 24, 2022 | 22:30:PM

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات پر آصفہ بھٹو زرداری سیلاب متاثرین کی داد رسی کرنے نوابشاہ پہنچ گئیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ پہنچتے ہی شہید بے نظیر بھٹو وٹنری یونیورسٹی سے متصل خیمہ بستی اور گاو¿ں عطااللہ مینگل بروہی کا دورہ کیا،آصفہ بھٹو خیمہ بستی میں مقیم خواتین میں گھل مل گئیں اور متاثرین سے انکی پریشانی دریافت کی ،آصفہ بھٹو نے متاثرین میں راشن،تحائف اور کھانے پینے کی اشیا تقسیم کیں اورامدادی سرگرمیوں سمیت طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔


آصفہ بھٹو زرداری نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،حکومت سندھ آپ کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی،
آصفہ بھٹو نے ہمراہ جاوید نایاب لغاری،ضیا الحسن لنجار،خان بہادر بھٹی،راشد چانڈیو،عاطف زیدی و دیگر بھی موجود تھے،آصفہ بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر نوابشاہ پہنچی ہیں تین روزہ دورے میں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں ن لیگ کے قائدین کی اہم بیٹھک، بڑے فیصلے

مزیدخبریں