(باسم سلطان،اخلاق چانڈیو ) سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں ملیریا کی مریضوں میں اضافہ ہونے لگا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 200 مریضوں کی اسکرینگ سے 90 مریض پازیٹو آنے لگا، اسٹاف کم ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ریلیف نہیں مل سکا۔لاہور میں ڈینگی کے ڈیرے،دن بدن مریض بڑھنے لگے۔
ایک ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے اور مریضوں کا تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے مریض واپس گھر لوٹنے اور ادویات حاصل کرنے کیلئے ہسپتالوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔ مریضوں کی جانب سے ملیریا کا فلو زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز بڑہانے کی ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے کے دوران ملیریا مریض پازیٹو کی تعداد 630 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب شہر لاہور میں بارشیں ہونے سے ڈینگی کے پھیلاؤ میں خدشات کا اضافہ بڑھنے لگا۔ ڈی سی رافعہ حیدر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں چیکنگ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی 22، بلال پارک میں ڈینگی کیس رسپانس کا جائزہ لیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فرنیچر فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا۔
مزید پڑھیں: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے متاثرہ گھر اور اطراف میں ڈینگی سپرے کروایا۔ اے سی شالیمار کی 2گھروں کی درست ڈور مارکنگ نہ ہونے پر ایریا انچارج کو وارننگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے بھی یو سی 120 میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا۔ اے سی رائے ونڈ نے 2گھروں سے لاروا برآمد ہونے پر نگرانی میں ڈینگی سپرے کروایا۔ اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے 2کنفرمڈ ڈینگی مریضوں کے کیس رسپانس کا جائزہ لیا۔ اے سی ماڈل ٹاؤن نے متاثرہ گھر اور اطراف میں ڈینگی سپرے کروایا
ڈی سی کی جانب سے کہنا تھا کہ ٹیمیں بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی سروئلنس کی رفتار مزید تیز کریں۔ انتظامی افسران ڈینگی ٹیموں کی حاضری اور کارکردگی کا سختی سے جائزہ لیں۔