فراڈ سے 12 لاکھ روپے ہتھیانے والی’لڑکی‘گرفتار

Sep 24, 2023 | 13:19:PM
فراڈ سے 12 لاکھ روپے ہتھیانے والی’لڑکی‘گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے سے لڑکی بن کرسوشل میڈیا پر رابطہ کیا اور  خود کو کینسر کا مریض ظاہر کرتے ہوئے رقم ہتھیائی۔ ملزم نے من گھڑت پریشانیوں کا بتاکر متاثرہ فرد سے لاکھوں روپے بٹورے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجموعی طورپر  12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا تھا، ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ متاثرہ فیملی کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔