(24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب بھر میں جعلی انجکشن کے متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی ہے۔ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کیسز رپورٹ ہونے کا امکان ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما چوھدری منظور احمد کا کہنا تھا کہ میرے بھائی سمیت 20سے زائد لوگ ضلع بھر میں متاثر ہوئے ہیں۔ یہ انجکشن امریکہ سمیت دنیا بھر میں بین ہے تو پاکستان میں کس طرح اسکےاستعمال کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرلے گا؟
اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں نےاس کے مطلق آگاہ کر دیا ہے اب یہ حکومت کا کام ہے کہ وہ اس پر کیا اقدامات اٹھاتے ہیں۔