اسمگل شدہ پیٹرول کے ڈپو میں آتشزدگی: 35 افراد ہلاک

Sep 24, 2023 | 16:06:PM

(ویب ڈیسک) مغربی افریقی ملک بینن میں اسمگل شدہ سستے داموں فروخت ہونے والے ایندھن کے ڈپو میں اچانک بھڑکنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آئل ڈپو غیر قانونی طور پر قائم کیا گیا تھا جہاں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے۔ موٹر سائیکل اور کار سوار یہاں سے اسمگل شدہ پیٹرول سستے داموں خریدتے تھے۔

آئل ڈپو سے پیٹرول تھیلیوں اور بوتلوں میں دیا جا تا تھا۔ تھیلیوں کے پھٹنے سے پیٹرول پھیل گیا اور سگریٹ کی راکھ گرنے سے اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ کے بلند شعلوں نے پورے ڈپو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:  صومالیہ: چیک پوسٹ پر بم دھماکہ، 30افراد ہلاک، 50زخمی

دھماکوں کی آواز سے پورا علاقہ گونج اُٹھا۔ امدادی ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی 35 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں موٹر سائیکلیں، کاریں اور گھر بھی خاکستر ہوگئے۔

مزیدخبریں