کرنسی سمگلرز،ہنڈی کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں،63 ملزمان گرفتار

Sep 24, 2023 | 16:46:PM

(طیب سیف)ایف آئی اے کی کرنسی سمگلرز اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں،63 ملزمان پکڑے گئے۔

ایک  ہفتے کے دوران ملک بھر میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 38 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں 63 ملزمان کو گرفتار کر کے 39 مقدمات درج کئے گئے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف 8 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کر لی گئی،گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی،برآمد ہونے والی کرنسی میں 21831 امریکی ڈالرز جبکہ 5 کروڑ 39 لاکھ روپےسے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔

ضرورپڑھیں:فراڈ سے 12 لاکھ روپے ہتھیانے والی’لڑکی‘گرفتار

برآمد کی گئی کرنسی میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پاکستانی کرنسی بھی شامل ہے،گرفتار ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے،ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

بیرون ملک مقیم ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  ڈیلروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں