(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ آنے والے عام انتخابات سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور جیالے تیاری کریں، 28 جنوری اتوار کو الیکشن ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں جعلی انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے،پی پی پی رہنما
میاں نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حالات دیکھ کر پاکستان واپس آئیں گے، اکتوبر میں معلوم ہوجائے گا کہ میاں نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں یا نہیں۔
منطور وسان نے کہا کہ ہم عوام کی طاقت سے حکومت بنائیں گے جبکہ احتساب کا عمل انتخابات کے بعد بھی جاری رہے گا اور سیاستدانوں اور بیورو کریسی کے ساتھ ساتھ دیگر کا بھی احتساب ہونا چاہیئے۔