1 سال میں مزید سوا کروڑ پاکستانی غریب ہو گئے
ملک میں غربت کے شکار افراد کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ ہو گئی، عالمی بینک کی تشویش ناک رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق صرف 1 سال میں مزید سوا کروڑ پاکستانی غریب ہوگئے، ملک میں غربت کے شکار افراد کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے انکشاف کیا ہے کہ ساڑھے 9 کروڑ پاکستانی اس وقت غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ عالمی بینک نےیہ انکشاف بھی کیا کہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال غربت بڑھ کر 39.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے، خراب معاشی حالات کی وجہ سے مزید سوا کروڑ افراد غربت کے جال میں پھنس گئے، تقریباً ساڑھے 9 کروڑ پاکستانی اس وقت غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کیا پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرلے گا؟
عالمی بینک نے پاکستان کی اگلی حکومت کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے تیار کردہ پالیسی کے مسودہ کا اجراء کیا ہے جس میں کم انسانی ترقی، غیر پائیدار مالیاتی صورتحال، زراعت، توانائی اور نجی شعبہ جات کو ضابطے میں لانا اور ان شعبوں میں اصلاحات آئندہ حکومت کیلئے ترجیحی قرار دیے گئے ہیں۔