ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 3 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کی نمو ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 645 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 629 ملین ڈالر تھا۔
اگست کے مہینے میں ایل این جی کی درآمدات پر 306 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سا ل اگست کے مقابلہ میں 23 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اگست میں 399 ملین ڈالر مالیت کی ایل این جی درآمد کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: 1 سال میں مزید سوا کروڑ پاکستانی غریب ہو گئے
جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جولائی میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 340 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں بڑھ کر 399 ملین ڈالر ہوگیا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 34 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 2.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.30 ارب ڈالر تھا۔