ڈاکوﺅں کیخلاف آپریشن،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی رہنماﺅں سے سکیورٹی واپس لے لی گئی

Sep 24, 2023 | 19:16:PM

(آزاد نہڑیو)سندھ کے کچے میں ڈاکو راج کےخلاف آپریشن ،سندھ پولیس نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے 10 رہنماﺅں سے پولیس سکیورٹی واپس لے لی ،سابق ایم پی ایز ،ایم این ایز، سینیٹر زاور رہنماﺅں سے 38 اہلکار واپس لئے گئے ،اہلکاروں کو کچے میں ڈاکوﺅں کے خلاف جاری آپریشن کیلئے تعینات کیا جائے گا ۔
 سردار محمد بخش مہر سے12 اہلکار ،جام اکرام اللہ دھاریجو سے 6 اہلکار واپس لئے گئے ،پی ٹی آئی کے سابق منحرف رکن سندھ اسمبلی شہریار خان شر سے 3 اہلکار واپس لئے گئے ، رمیش لال سے ایک اہلکار، پی ٹی آئی رہنما بابر سے 2 اہلکار ، خالد سے 3 اہلکار، جام مہتاب حسین ڈھر سے 2 اہلکار واپس لئے گئے ، امتیاز حسین شیخ سے 1 اہلکار اور ممتاز چانگ سے 8 پولیس اہلکار واپس لے لئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑ گئی

مزیدخبریں