اشرافیہ کے اثاثے بیچ کر ملک کے قرضے اتارے جائیں، سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اشرافیہ کے اثاثے بیچ کر ملک کے قرضے اتارے جائیں۔
کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 75 سال گزرنے کے باوجود انگریزوں کا قانون آج بھی موجود ہے، آج مہنگائی کی وجہ سے25 کروڑ عوام کیلئے گھر چلانا مشکل ہو چکا ہے، آٹا، چینی، دالیں ایسے مہنگی ہوئی ہیں جیسے یہ چاند سے لے کر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت چاند کے بعد سورج کی جانب جا رہا ہے لیکن پاکستان کے عوام آٹے اور چینی کیلئے سڑکوں پر ہیں، ہماری اس تحریک کا مقصد ظلم اور جبر کیخلاف جہاد ہے، آئی ایم ایف کے قرضے حکمرانوں نے لیے لیکن یہ قرض عوام سے لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: میں نے شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ نیب کو ختم کر دیں، ملک احمد خان
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں سال میں ایک بجٹ جبکہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں 365 روز بجٹ پیش کیے جاتے ہیں، ملک میں سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے لیکن مہنگا تیل خرید کر عوام کیلئے بجلی مہنگی کی جاتی ہے، پاکستان میں بجلی 5 روپے فی یونٹ مل سکتی ہے لیکن حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے 56 روپے یونٹ ملتی ہے۔