(ویب ڈیسک) لبنان میں بحریہ نے شہری دفاع کے تعاون سے ڈوبتی کشتی سے 27 شامی تارکین کو بچا لیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی فوج کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ لبنانی بحریہ شکا کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی ربڑ کی کشتی پر سوار غیرقانونی تارکین کو شہری دفاع کے تعاون سے بچانے میں کامیاب رہی۔
یہ بھی پڑھیے: کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلئے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
لبنانی فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کے ساتھ کہا کہ ہمیں پریس سے بات کرنے کی اجازت نہیں تاہم انہوں نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ تمام تارکین وطن شامی باشندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنان سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن عام طور پر 175 کلومیٹر کے اس بحری راستے سے مشرقی بحیرہ روم کے جزیرے قبرص کی طرف جاتے ہیں۔