نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے، نوازشریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔
مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے راولپنڈی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔
اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پرمشاورت کی گئی۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ عوام کی امید نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں، وہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں، نوازشریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: تحریک انصاف کا انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ عدالتیں کریں گی، انوارالحق کاکڑ
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے، نوازشریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ 21 اکتوبر سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے، نواز شریف کو نااہل کرکے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، مینار پاکستان جلسے میں شرکت کیلئے آزاد کشمیر کے علاوہ ملک بھرمیں مقیم کشمیری بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز شریف کے حق میں زبردست نعرہ بازی بھی گئی۔
آخرمیں غلام قادر، مشتاق منہاس سمیت دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آمد سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔