(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف جیل گئے تو عوام کی خاطر گئے تھے، آج نواز شریف شان و شوکت کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔
وزیرآباد کے علاقے گکھڑ میں ن لیگ کے مرکزی رہنما عطاء تارڑ نے پارٹی ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دور میں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی نام کی چیز ہی نہیں تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا ’میں کہتا تھا یہ غرور ٹوٹے گا، میں کہتا تھا یہ جیل جائے گا۔ یہ آج بات کرنے کو کیوں تیار ہیں اس کو پتا چل چکا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ان کی گنجائش نہیں‘۔
یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز
عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ انہوں نے مہنگائی کے تدارک کیلئے کچھ نہیں کیا، یہ ہم لوگوں کو گرفتار کرتے تھے، ہم سینا تان کے پریزن وین سے اترا کرتے تھے، ہم نے ہتھکڑیوں کو زیور سمجھ کر ہاتھوں پر سجھایا، نواز شریف جیل گئے تو عوام کی خاطر، آج نواز شریف شان و شوکت کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 21 اکتوبر فائنل تاریخ ہے اس میں کوئی ردو بدل نہیں ہوگی، اب پارٹی میں بھی دوہرا معیار نہیں چلے گا۔
انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ بزدل لیڈر تھا اس کے پیروکار بھی بزدل ہیں، یہ لیڈر تھا جس نے عدت میں نکاح کیا۔