عمران نے سیاسی مخالفین کی بجائے افواج پاکستان کو ٹارگٹ کیا ، فردوس عاشق اعوان

Sep 24, 2023 | 22:51:PM

This browser does not support the video element.

(میاں محمد اشفاق)استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میں نے بھی عمران خان کو اپنا مسیحا بنایا،یقین تھا کہ باریاں لینے والی جماعتوں سے چھٹکارا دلائے گا ،جسے مسیحا مانا اس نے سیاسی مخالفین کی بجائے افواج پاکستان کو ٹارگٹ کیا ۔تین سو یونٹ استعمال کرنے والے کو مفت بجلی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے حلقے میںپی ٹی آئی کا ووٹ بنک بہت کم تھا،عوام نے پی ٹی آئی کو شناخت دی،بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی گروہ بندی اور پارٹی انتشار کی وجہ سے الیکشن نہ جیت سکی،ان کاکہناتھا کہ نشیب و فراز سیاست میں آتے رہتے ہیں،دیکھنا ہے کہ سیاست کا مقصد کیا ہے سیاست میرا روزگار نہیں ،ائیرکنڈیشن کمرے میں بیٹھ کر مخصوص نشست مل سکتی تھی،آئی پی پی کا سفر بھی اسی جدوجہد سے جڑا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان کے وجود کو تسلیم نہ کرنا ایک ہی ایجنڈا ہے،گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھائی ہے،نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ کیا گیا،نوجوانوں کو تعلیم صحت اور بنیادی سہولتیں نہ دی گئی ،ان کا کہناتھاکہ نوجوانوں نے اپنی سوچ کا محور عمران خان کو بنایا،میں نے بھی عمران خان کو اپنا مسیحا بنایا،عمران خان کی خاطر ذاتی دشمنیاں لیں،یقین تھا کہ اس نے پاکستان کو چلانا ہے،چند درجن سے زیادہ لوگ عمران خان کے ہمسفر نہیں تھے،باریاں لینے والی جماعتوں سے چھٹکارا دلائے گا ،جسے مسیحا مانا اس نے سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے افواج پاکستان کو ٹارگٹ کرنا شروع کیا ۔
رہنما آئی پی پی نے کہاکہ آج انکا لیڈر کہتا ہے جیلوں میں قید کارکنان سے میرا کوئی تعلق نہیں، کارکنان کو کہتی ہوں ملک کو آپکی ضرورت ہے ، عمران خان نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے پر لگا دیا،انکے ٹارگٹ ہی کچھ اور تھے،ان کا کہنا ہے کہ احساس ہے کہ بجلی کے بلوں نے عوام پر بجلی کے بم گرائے ہیں،نسل در نسل غلامی کی داستان کی یرغمالی کو توڑنا ہے،پی ٹی آئی کے پرانے ساتھیوں کو نظر انداز کیا اور نئے چہرے آ گئے جنہوں نے ہائی جیک کر لیا ،جہانگیر ترین کہتے ہیں میں نہیں بدلا میرا منشور وہی ہے،اگر خان صاحب بدل گئے وہ منشور ہم پورا کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ تین سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے کو مفت بجلی دینے کا اعلان کیا ہے،موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے والے کو ایک قیمت پر پٹرول دیں ایسا نہیں ہو گا،غریب کیلئے الگ پالیسی ہو گی اور امیر کے لئے الگ پالیسی بنائی جائے گی۔

مزیدخبریں