چیئرمین پی ٹی آئی طلبی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت طلبی کے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے خط میں کہا ہے کہ سول جج قدرت اللہ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیشی کا حکم ملا ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل میں ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی 25 ستمبر کو مقرر ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نے کل غیرشرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کردیا