تاجر برادری کا الیکشن،غیر حتمی نتائج کے مطابق پیاف پائنیرزپروگریسو الائنس سب سے آگے

Sep 24, 2024 | 00:43:AM
تاجر برادری کا الیکشن،غیر حتمی نتائج کے مطابق پیاف پائنیرزپروگریسو الائنس سب سے آگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد ابدالی)  لاہور کی تاجر برادری کا سب سے بڑے الیکشن میں غیر حتمی نتائج کے مطابق پیاف پائنیرزپروگریسو الائنس سب سے آگے ہے، پیاف  958 پینل ووٹوں کیساتھ سرفہرست ہے۔

۔پیاف فاؤنڈر ایل بی ایف 690 پینل ووٹ حاصل کرسکا، پیاف پائنیرزپروگریسو الائنس کو 268 پینل ووٹوں کی واضح برتری حاصل ہے،پیاف پائنیرزپروگریسو الائنس کے حامیوں نے جشن شروع کردیا  ،کارپوریٹ کلاس کے الیکشن میں 2400 سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا،کارپوریٹ کلاس کی15 نشستوں پر30امیدوار مدمقابل تھے، آج ایسوسی ایٹ کلاس کی 15نشستوں پر مقابلہ ہوگا،صدارت کیلئے ناصر حمید خان اورفہیم الرحمان سہگل میں پنجہ آزمائی ہوگی،سینئرنائب صدراور نائب صدر کا چناؤ بعد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں لیبر قوانین کیخلاف احتجاج ، ہزاروں افراد نئی دہلی پہنچ گئے