بھارتی پنجابی فلم ’گوریاں نال لگدی زمین جٹ دی‘ 18 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

Sep 24, 2024 | 01:11:AM
بھارتی پنجابی فلم ’گوریاں نال لگدی زمین جٹ دی‘ 18 اکتوبر کو ریلیز ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) بھارتی پنجابی فلم ’گوریاں نال لگدی زمین جٹ دی‘ بھی 18 اکتوبر کو پاکستان بھر میں ریلیز ہو گی۔

فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر لیے، فلم مزاح سے بھرپور ہے جس کی کاسٹ میں ارمان بیدل، پریت اوجلا اور تاراپال سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، فلم بشرط سنسر 18 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی کہانی ایسے نوجوان پر ہے جس کی زمین پر انگریز قبضہ کر لیتے ہیں، فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا۔