بھارتی اداکارکونیدالا چرنجیوی گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل

اداکار نے 45 سالہ کیریئرکے دوران 156 فلموں میں اداکاری اور 537 گانوں پر 24 ہزار سے زائد ڈانس پرفارمنسز دیں

Sep 24, 2024 | 09:20:AM
بھارتی اداکارکونیدالا چرنجیوی گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے 69 سالہ میگا اسٹار کونیدالا چرنجیوی کو گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھارت کے سب سے نمایاں اور کامیاب اداکار کے طور پر شامل کرلیا گیا ۔

تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چرنجیوی نے یہ اعزاز حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب میں وصول کیا۔

چرنجیوی نے اپنے 45 سالہ فلمی کیریئرکے دوران 156 فلموں میں اداکاری کی اور 537 گانوں پر 24 ہزار سے زائد ڈانس پرفارمنسز دیں جس کی بدولت انہیں بھارتی سنیما کا سب سے بااثر اداکار مانا جاتا ہے۔

چرنجیوی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کبھی بھی یہ امید نہیں تھی کہ وہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بنیں گے۔