وزیراعظم کے دورہ امریکا کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے:وفاقی وزیر اطلاعات
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں پہنچ چکے ہیں،عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ امریکا کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے،آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملے گی ۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ امریکا کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں پہنچ چکے ہیں،وزیراعظم نے ہر فورم پر مسئلہ فلسطین کو بھرپور اجاگر کیا۔
ضرورپڑھیں:ایپل کا آئی فون 16 پرو میکس قسطوں پر بھی دینے کا اعلان
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کا ذمہ دار ہے،پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے،فلسطینی بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا،ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بلوم برگ نے پاکستانی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی،ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ 3.1بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔