کرن جوہرنے پہلے اوٹی ٹی پروجیکٹ کی تیاری شروع کر دی 

Sep 24, 2024 | 09:42:AM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے اپنے پہلےاوٹی ٹی پروجیکٹ کی تیاری شروع کر دی ۔

کرن جوہر نے سیریز کے لیے اسکرپٹ مکمل کر لیا ہے اوراس  ویب سیریز میں کئی معروف خواتین اداکاراؤں کو شامل کیا جائے گا ،ویب سیریزکاآغاز 2025 میں ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کرن جوہر اس پروجیکٹ پر اپنی ٹیم کے ساتھ مسلسل کام کر رہے ہیں اور وہ ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں،ویب سیریزمیں اب فنکاروں کوکاسٹ کیاجارہاہے۔

یاد رہے کہ کرن جوہر اس ویب سیریز کے بعد ایک بڑی ایکشن فلم کے ساتھ دوبارہ سنیما میں بھی واپسی کریں گے۔

مزیدخبریں