پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈیننس 2024 کیخلاف دائردرخواست پر سماعت نہ ہوسکی

Sep 24, 2024 | 10:05:AM

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف دائر درخواست پرآج سماعت نہ ہوسکی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی ، عدالتی سٹاف کاکہنا ہے کہ آج کورٹ نہیں ہوگی،لاہور ہائیکورٹ میں آرڈیننس کیخلاف شہری منیر احمد نے درخواست دائر کررکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک صدارتی آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔

مزیدخبریں