عائشہ جہانزیب کی بیٹی بھی اداکارہ بن گئیں،پہلاڈرامہ جلدآن ایئرہوگا

Sep 24, 2024 | 10:05:AM
عائشہ جہانزیب کی بیٹی بھی اداکارہ بن گئیں،پہلاڈرامہ جلدآن ایئرہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی وی میزبان اوراداکارہ عائشہ جہانزیب کی بیٹی جلد ٹی وی اسکرین پراداکارتی کرتی نظرآئیں گی ۔

عائشہ جہانزیب کی بیٹی زوہا توقیرکے بارے میں کہاجارہاہے کہ وہ جلد نجی ٹی وی پر نشر ہونےوالے ڈرامے میں مرکزی اداکارہ کے طور پر کیریئر کا آغاز کریں گی۔

شوبزسوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیاہے کہ عائشہ جہانزیب کی بیٹی زوہا توقیر اداکار فہد شیخ کے ہمراہ ٹی وی ڈرامے سے ڈیبیو کریں گی۔

 زوہا توقیر نے فہد شیخ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ڈرامے میں اپنے کردار کشف اور اداکار کے کردار عبدالباری کا نام لکھا اور ساتھ ہی ٹی وی چینل کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق زوہا توقیرذیشان زیدی کی ڈائریکشن میں بننے والے ڈرامے سے ڈیبیو کریں گی  جس کی شوٹنگ جاری ہے۔

فہد شیخ اور زوہا توقیر کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے عائشہ جہانزیب کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

عائشہ جہانزیب خود بھی بطور ٹی وی میزبان کیریئر کا آغازکرنے کے بعد ڈراموں میں کام کرتی دکھائی دیں،اس کے علاوہ گلوکاری بھی کرتی ہیں،ان کی بیٹی زوہا توقیر بھی بطور شریک میزبان نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبانی کرچکی ہیں۔