ہالی ووڈ ایکشن فلم "گلیڈی ایٹر 2" کا نیا ٹریلرجاری   

Sep 24, 2024 | 10:53:AM

 (24 نیوز) ایکشن فلم "گلیڈی ایٹر 2" کا نیا ٹریلر جاری  کردیاگیا۔

سلطنت روم پرقبضے کے لیے غلاموں نے بغاوت کردی اورجنگجوکے بیٹے نےانتقام کیلئے رومی سلطنت کی جڑیں ہلا دیں،ایکشن اورایڈونچر پر مبنی ڈلے اسکاٹ کی بلاک بسٹر  فلم "گلیڈی ایٹرز 2" میں پال میسکل، پیڈرو پاسکل اور ڈینزل واشنگٹن شامل ہیں،یہ ہالی ووڈ فلم رواں سال 15نومبر سے تہلکہ مچائے گی۔

فلم میں پال میسکل نے لوسیئس کا کردار ادا کیا ہے جو لوسیلا (کونی نیلسن) کا بیٹا اور کوموڈس کا بھتیجا ہے  جس کا کردار جوکین فینکس نے 2000 کی فلم میں ادا کیا تھا۔

مزیدخبریں