جماعت اسلامی کا ایک بار پھر 29 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا اعلان
ملک بھر کی شاہراہوں پر دھرنے دئیے جائینگے،ہماری تحریک کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے،بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں،جماعت اسلامی کی ''حق دوعوام کو ''تحریک جاری ہے،حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مطالبات پر عمل نہ ہونے پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے 29 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کردیا ۔
نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر کی شاہراہوں پر دھرنے دئیے جائینگے،ہماری تحریک کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے،آئی پی پیز کو بجلی لیے بغیر ادائیگی کی جاتی ہے،ہمارا مطالبہ ہے بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں،جماعت اسلامی کی ''حق دوعوام کو ''تحریک جاری ہے۔
ضرورپڑھیں:حکومت کا پانچ آئی پی پیز کو رضا کارانہ معاہدے ختم کرنے کا مشورہ،نتائج سے بھی خبردار کردیا
یاد رہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کیلئے جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں دھرنا دیا تھا ،حکومت نے معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے جماعت اسلامی سے 40 روز کا وقت مانگا تھا جو اگلے ہفتے ختم ہوجائے گا ۔