جوبڑی بہو سے سیکھاوہ چھوٹی پرآزماؤں گی،اسماء عباس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ اسماء عباس کا کہنا ہے کہ مائیں توجہ حاصل کرنے کے لیے ڈرامے کرتی ہیں جسے دیکھ کر خود سے سوال کرتی ہوں کہ ایسا تو میں ڈراموں میں کرتی ہوں، کیا حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہوتا ہے؟
سینیئر اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنے ڈرامے کی تشہیر کے دوران گھریلو سیاست پر بھی بات چیت کی۔
اسماء عباس نے کہا کہ ایسی ماؤں کودیکھنے کے بعد میں اپنی بہوؤں سے کہتی ہوں کہ آپ شکر ادا کریں کہ میں گھر پر نہیں ہوتی کیونکہ میری عادات بھی ایسی ہی ہیں،مجھے گھر میں صفائی اور نظم و ضبط رکھنا پسند ہے لیکن میں نے آج تک اپنی بہوؤں سے کچھ نہیں کہا۔
سینیئراداکارہ نے بتایا کہ رواں سال کے اختتام پر اپنے دوسرے بیٹے احمد عباس کی شادی کرنے والی ہوں،انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جو کچھ بڑی بہو سے سیکھاوہ چھوٹی بہو پر آزماؤں گی۔میں اکثر اپنی چھوٹی بہو سے کہتی رہتی ہوں کہ میں نہیں رہوں گی، سسرال آنے کے بعد جو کچھ دیکھنا ہے آپ نے ہی دیکھنا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ بیٹے بے وقوف ہوتے ہیں، جو ڈرامے اور حقیقت میں فرق نہیں کر سکتے، ماؤں اور بیوی میں توازن برقرار نہیں رکھ سکتے۔