خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
برینٹ آئل کی قیمت میں 51 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی بیرل قیمت 75 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے،خا م تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، مشرق وسطی میں مزید کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، امریکا میں شرح سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے۔
قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو سپلائی کی فکر بھی لاحق ہوگئی ہے، خا م تیل کی سپلائی پہلے ہی متاثر ہے کیونکہ موسمی حالات کی خرابی سے خلیج میکسیکو میں تیل کی پروڈکشن جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قیمت میں بڑی کمی،سیمنٹ کی فی بوری سستی ہو گئی