رونالڈواورمیسی کے کامیاب کیرئیرکاراز،طبی ماہرنے انکشاف کردیا 

Sep 24, 2024 | 12:29:PM
رونالڈواورمیسی کے کامیاب کیرئیرکاراز،طبی ماہرنے انکشاف کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)طبی ماہرایڈورڈ ایسٹیول نے پرتگالی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی کے کامیاب کیرئیر کی وجہ بتادی۔

ایڈورڈ ایسٹیول نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں اسٹار فٹبالرز میسی اور رونالڈو کے پاس سلیپ کوچ بھی موجود ہیں جو انہیں بتاتا ہے کہ انہیں کتنے گھنٹوں کی نیند لینے کی ضرورت ہے،دونوں فٹبالرز کھیل کے دوران زیادہ توانائی استعمال کرتے ہیں اوران کے لیے صحت برقرار رکھنے کیلئے مناسب نیند پوری کرنا بے حد ضروری ہے۔

سعودی النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں اپنے کیرئیر کے 900 گولز کا اعزازبھی حاصل کیا تھا جبکہ وہ اپنا کیرئیر 1000 گولز مکمل کرکے پورا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اے آئی ٹیکنالوجی ماحولیاتی آلودگی پر اثرانداز ہورہی ہے؟ سائنسدان نے خبردار کردیا

دوسری جانب انٹرمیامی کے اسٹرائیکر اور ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی نے اپنے کلب کیلئے 6 مقابلوں میں 7 گولز اسکور کیے ہیں،میسی کی عمر تقریباً 40 کے قریب ہے تاہم انہوں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی عندیہ نہیں دیا ۔