خیبر پختونخوا میں پی ایچ ڈیز کلاس فور کی نوکری کیلئے درخواستیں دینے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں بے روزگاری عروج پرپہنچ گئی۔ پی ایچ ڈی اور ماسٹرز ڈگری ہولڈرز کلاس فور کی نوکری کےلیے درخواستیں دینے لگے۔
رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ نے توجہ دلاؤ نوٹس میں انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں جاری بے روزگاری کے نتیجے میں پی ایچ ڈی اور ماسٹرز ڈگری ہولڈرز کلاس فور کی نوکری کے لئے درخواستیں دینے لگے ہیں۔
انہوں نے توجہ دلائی کہ ڈی آئی خان میں ڈی آئی خان میں کلاس فور کی اسامی کیلئے پی ایچ ڈیز، ایم فل اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز نے درخواستیں جمع کیں ۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی ٹیکنالوجی ماحولیاتی آلودگی پر اثرانداز ہورہی ہے؟ سائنسدان نے خبردار کردیا
انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور بے روزگار جوانوں کو مایوسی سے بچانا انتہائی ضروری ہے۔
توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ ڈی آئی خان وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا آبائی ضلع ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت پی ایچ ڈی مکمل کرنے والوں کیلئے پروفیشنل الاؤنس پروگرام کا اجرا کرے ۔