سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

Sep 24, 2024 | 13:06:PM

(شاہد سپرا)وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا معاملہ،لیسکو کے صارفین کی جانب سے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا.

تفصیلات   کے مطابق لیسکو میں 4 ماہ کے دوران سولر پیداوار میں 200 میگاواٹ تک اضافہ سامنے آیا۔

دستاویزات کے مطابق کمپنی میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی کی پیداوار کی، پیداوار ہونیوالی بجلی سے صارفین نے 1کروڑ 40لاکھ یونٹس خود استعمال کئے۔

صارفین نے 1 کروڑ 80 لاکھ یونٹس کمپنی کے سسٹم میں ایکسپورٹ کئے، ایکسپورٹ یونٹس میں اضافہ ہونے سے صارفین کو بلوں کی مد میں ریلیف ملا۔

یہ بھی پڑھیں : اے آئی ٹیکنالوجی ماحولیاتی آلودگی پر اثرانداز ہورہی ہے؟ سائنسدان نے خبردار کردیا

دستاویزات میں مزید بتایاگیاکہ ایکسپورٹ یونٹس کی مد میں صارفین نے 38کروڑ روپے کا فائدہ اٹھایا جبکہ نیپرا قوانین کے مطابق  صارفین کو  27 روپے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف دیا گیا۔

مزیدخبریں