ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پہلی بار تمام فیصلے خواتین کے سپرد

کوئی مرد امپائر یا میچ ریفری نہیں ہے،پاکستان سے بھی کسی کی نمائندگی نہیں ہے

Sep 24, 2024 | 13:10:PM

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 9 ویں ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کیلئے امپائرز اور ریفری پینل کا اعلان کیا ہے۔حیران کن طور پہلی بار تمام فیصلے خواتین کے سپرد کئے گئے ہیں ۔کوئی مرد امپائر یا میچ ریفری نہیں ہے۔پاکستان سے بھی کسی کی نمائندگی نہیں ہے۔
دس امپائرز اور 3 ریفریز  میگا ایونٹ میں ہونگی۔یہ 3 سے 20 اکتوبر  تک متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے۔لارین ایجن بیگ، کم کاٹن، سارہ ڈمبنیوانا، اینا ہیرس، نیمالی پریرا، کلیئر پولوساک، ورندا راٹھی، سو ریڈفرن، ایلوائس شیریڈن، جیکولین ولیمز اورایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز میں شاندرے فرٹز، جی ایس لکشمی، مشیل پریرا شامل ہیں ۔

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم آج اور کل پریکٹس کرے گی۔کھلاڑی آج دوپہر 2 بجے سے 5 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔پریکٹس سیشن آئی سی سی اکیڈمی اوول 2 پر 3 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ہیڈ کوچ محمد وسیم ، فاسٹ باولنگ کوچ جیند خان، سپن باولنگ کوچ عبدالرحمٰن اور فیلڈنگ کوچ حنیف ملک کھلاڑیوں کو باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے بارے گائیڈ کریں گے۔

ضرورپڑھیں:کرکٹ ٹیم کےکپتان تبدیل ہونگے یا نہیں؟ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بتادیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل بھی پریکٹس کرے گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ وارم اپ میچ کھیلے گی۔پاکستانی ٹیم آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا۔پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں