سجل علی کی اداکاری کو ہمیشہ 10 میں سے 10نمبر دوں گا،شمعون عباسی

Sep 24, 2024 | 13:14:PM
سجل علی کی اداکاری کو ہمیشہ 10 میں سے 10نمبر دوں گا،شمعون عباسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئراداکار شمعون عباسی نےاداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کی ہیں۔

شمعون عباسی ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور جج اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں،اُنہوں نے شو کے دوران اداکارہ سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سجل بالکل میری فیملی کے ایک فرد جیسی ہیں۔

معروف اداکار نے بتایا کہ جب سجل علی نو عمر تھیں اوراُنہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھاتو مجھے تب ہی احساس ہو گیا تھا کہ یہ لڑکی بہت شہرت حاصل کرے گی کیونکہ وہ اپنے ہر کردار کو بہت زیادہ سنجیدگی سے ادا کرتی ہیں،سجل علی کی سنجیدگی کی وجہ سے ان کی پرفارمنس ہمیشہ ہی شاندار ہوتی ہے۔

شمعون عباسی نے مزیدکہا کہ میں ہمیشہ سجل علی کے کام کی تعریف کرتا ہوں،وہ کسی تنازع کا حصّہ نہیں بنتیں،میں سجل علی کی اداکاری کو ہمیشہ 10 میں سے 10نمبر دوں گا،میں ان کے انداز سے بہت متاثر ہوں۔