بندروں کی بہادری: 6 سالہ بچی کا ریپ ناکام بنا دیا

Sep 24, 2024 | 15:08:PM

(ویب ڈیسک)بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات میں کسی صورت کمی دیکھنے میں نہیں آرہی،خواتین اور بچیاں خوف کا شکار ہو کر زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔

وہیں انڈیا میں ایک واقعہ پیش آیا جب بندروں نے 6 سالہ کمسن بچی کی زندگی برباد ہونے سے بچا لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے  باغپت میں پیش آیا,جہاں ایک شخص 6 سالہ بچی کو باتوں میں لگا کر ساتھ لے گیا اور اسے برہنہ کردیا،اسی دوران اچانک بندروں نے اس شخص پر دھاوا بول دیاجس سے وہ خوفزدہ ہو کر فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پہلی بار تمام فیصلے خواتین کے سپرد

والد کا پولیس کو بیان میں کہنا تھا کہ بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جب ایک شخص آیا اور اسے بہلا پھسلا کے اپنے ساتھ لے گیا، ملزم نے میری بیٹی کو دھمکایا کہ اگر وہ اس کے ساتھ نہ گئی تو وہ اس کے باپ یعنی مجھے مار ڈالے گا، اگر بندر اس پر حملہ آور نہ ہوتے تو میری بیٹی زندہ نہ رہتی۔

گھر  واپسی پربچی نے سارا واقعہ بتایا کہ کس طرح بروقت بندروں نے ملزم پر حملہ کیا اور وہ اسے وہیں چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

بھارتی پولیس کے مطابق گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں اس شخص کو بچی کو اپنے ساتھ لے جاتے دیکھا گیا،پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد از جلدتحویل میں لے لیا جاۓ گا۔

مزیدخبریں