کیلیفورنیا:سکولوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی کا قانون منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے سکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال کو محدود کرنے یا اس پر پابندی عائد کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکول بورڈز کو یکم جولائی 2026ء تک کیمپسز میں اس سے متعلق پالیسی تیار کرنا ہو گی جسے ہر 5 سال بعد اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ضرورت ہو گی،کیلیفورنیا کے گورنر کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال بے چینی، ڈپریشن اور دیگر دماغی صحت کے مسائل کو بڑھاتا ہے، یہ نیا قانون طلباء کو تعلیمی، سماجی ترقی اور ان کے سامنے کی دنیا پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرے گا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست فلوریڈا نے سب سے پہلے 2023ء میں کلاس میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی لگائی تھی،اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے دماغی بیماریوں اور سیکھنے کے عمل میں کمی کے خطرے کے پیشِ نظر یہ اقدام کیا گیا تھا۔
رواں سال دیگر 13 امریکی ریاستوں نے بھی اس طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔