روپے کی قدر بحال، ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں سستی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، روپے کے مقابلے دیگر کرنسیاں سستی ہونے لگیں ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 277.87 سے کم ہوکر 277.80 روپے پر بند ہوا ۔
آج روپے نے انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی اپنے قدم جمائے رکھے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر23 پیسے کمی سے 280.45 روپے کا ہوگیا ،یورو 53 پیسے مہنگا ہوکر 310.39 روپے پر آگیا ،برطانوی پاؤنڈ 1.55 روپے مہنگا ہوکر 372.42 روپے پر پہنچ گیا ،یو اے ای درہم 12 پیسے کمی سے 76.08روپے ،سعودی ریال 11 پیسے کمی سے 74.28 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو آج کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے ، 100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کی کمی ہوئی ،100 انڈیکس 0.45 فیصد کمی سے 81 ہزار 483 کی سطح پر بند ہوا ،100 انڈیکس کی بلند سطح 82010 اور کم سطح 81107 رہی ،17.06 ارب روپے مالیت کے 36.96 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔