200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )ملک بھر کے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو دیا جانے والا ریلیف 30 ستمبر سے ختم ہو جائیگا۔
ذرائع کے مطابق بجلی صارفین کے لیے 3 ماہ کا حکومتی ریلیف 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گا اور یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 تک بڑھ جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف7.11 روپے بڑھ کر 23.59 روپے ہو جائے گا جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.12 روپے بڑھ کر 30.07 روپے ہو جائے گا۔
علاوہ ازیں 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف3.95 روپے سے بڑھ کر 11.69 روپے ہو جائے گا جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے سے بڑھ کر 14.16 روپے ہو جائے گا،ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا جبکہ ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے جولائی 2024ء میں بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھایا تھا، حکومت نے اضافے سے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے استثنیٰ دیا تھا،وفاقی حکومت نے 50 ارب سبسڈی سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی قیمت میں اضافہ 3 ماہ کے لیے روکا تھا۔