مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

Sep 24, 2024 | 17:14:PM

(عثمان خان) مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن شش و پنج کا شکار ہو گیا، الیکشن کمیشن چھٹے اجلاس میں بھی کوئی فیصلہ نہ کرسکا۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق چھٹا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا،الیکشن کمیشن کا کل ایک بار پھر مشاورت کا فیصلہ،ذرائع کمیشن  کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ نا ہوسکا معاملہ ابھی زیرغور ہے،الیکشن کمیشن تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا،تمام قانونی نکات پر کمیشن کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے،اجلاس میں ممبر کے پی کے جسٹس (ر) اکرام اللہ نے شرکت نہیں کی ۔

مزیدخبریں